جماعت اسلامی کے چار اراکین نے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 18 اگست 2017 20:18

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چار اراکین نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عتیق الرحمان تحصیل امیر جماعت اسلامی، خان حیات اللہ خان نائب ناظم چترال ون، انجینئرفضل ربی اور ہدا یت اللہ سابق جنرل سیکرٹری نے جماعت اسلامی کے رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ استعفے ٰ دینے والے رکن نے ہمارے نمائندے کو تصدیق کرتے ہوئے بتاکا کہ انہوںنے آنے والے انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

انہوںنے کہا کہ اگلے انتحابات میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی ٹکٹ موجودہ ضلع ناظم مغفرت شاہ کو تجویز کیا گیا ہے جس پر ان اراکین نے برہم ہوکر اس فیصلے کے حلاف استعفیٰ پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید نے کہا کہ اگرچہ ان اراکین نے استعفے ٰ دیا ہے مگر ہماری مرکزی اور صوبائی قیادت کے اراکین بہت جلد چترال آرہے ہیں اور وہ ان کو منائیں گے۔

انہوںنے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور امید ہے کہ یہ اراکین اپنے استعفیٰ واپس لے مگر جب ناراض گروپ میں سے ایک رکن سے فون پر بات ہوئی تو انہوں استعفیٰ واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوںنے استعفیٰ واپس نہیں لیا اور وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ حاجی مغفرت شاہ کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں