چترال میں خواتین بلدیاتی ممبران کی لیڈرشپ اور سیاسی اہلیت کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

موجودہ حکومت نے تما م اختیارات لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان کو منتقل کر کے اچھی مثال قائم کی ، نمائندگان کو چاہیے کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائیں اور حلقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین

جمعہ 18 اگست 2017 15:47

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تما م اختیارات لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان کو منتقل کر کے ایک اچھی مثال قائم کی ہے اور اب یہ نمائندگان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے وسائل کو درست طریقے سے استعمال کریں تا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں خواتین بلدیاتی ممبران کی قیادت اور سیاسی اہلیت کی تعمیر کے پراجیکٹ کی افتتاعی تقریب اور اسٹیک ہولڈر ز میٹنگ کے آغاز کے دوران کیا ۔تقریب کا انعقاد لیڈ پاکستان نے کیا اور اس کی مالی معاونت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کی یو ایس ایڈ سمال گرانٹز اور ایمبیسڈر ز فنڈ پروگرام نے کی۔ تقریب میں مختلف پولٹیکل پارٹیزکی خواتین اور مرد کونسلرز ، علاقے کے عمائیدین، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے عہدادران ، اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

منہاس الدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرنینگ ماڈیولز کے ذریعے خواتین کونسلرز کی قائیدانہ صلاحیت اور ان کی سیاسی استطاعت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے وہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کے اندر اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی، ترقیاتی کام کا آغاز اور ان ترقیاتی کامون کی موثر نگرانی بھی کر سکیں۔

لیڈ پاکستان کے نمائیندے شجاعت علی نے پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کے پی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور رولز آف بزنس 2015 کے مطابق بھی آگاہی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2017میں 217خواتیں کونسلرز کو 10گروپوںمیں تقسیم کرکے ہرگروپ کو4 دن کی ٹرنینگ دی جائے گی ۔ ان ٹرنینگ شدہ خواتین میں سے کامیاب ترین 20خواتیں کو مزید ایڈوانس ٹرنینگ کے لیے منتخب کیا جائے گا تاکہ پراجیکٹ کے مقاصد کو اور بہتر طریقے سے حاصل کیا جاسکے ۔

آل ناظمین چترال کے صدر سجاد احمد صاحب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نمائیندوں خاص طور پر خواتین کونسلرز کو لوکل گورنمنٹ سسٹم کو سمجھنے میں بہت ذیادہ مشکلات ہیں اس لیے یہ ٹرنینگ ان کے لیے بہت ذیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس ٹرنینگ سے ان کی معلومات میں اضافہ ہو گا اور وہ اپنے متعلقہ کونسلز اور علاقے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں گی ۔

تقریب میں بہت سی خواتین ممبران نے بھی اپنی خیالات کا بھرپور اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ میں برابری کی بنیاد پر ان کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں ان کی شرکت کو یقینی بنایاجائے۔مزید براں انھوںنے اس بات کو سراہا کہ ٹرنینگ کے ذریعے ان کی قائیدانہ اور سیاسی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے فرئض مردوں سے بھی ذیادہ بہتر طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ آخر میں اس پرجیکٹ کے ٹیم لیڈر اظہر قریشی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خواتیں کونسلرز کو یقین دلایا کہ یہ ٹرنینگ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، لہذا وہ اس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں