جامعہ چترال میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کی پر وقار تقریب انعقاد ، اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت

طلباء و طالبات نے اردو اور انگریزی میں تقاریر بھی پیش کیں

بدھ 16 اگست 2017 17:54

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) یونیورسٹی آف چترال جو اس سال مارچ میں قائم ہوئی تھی اس میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا پہلی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفسیر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کررہے تھے۔

یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے اردو اور انگریزی میں تقاریر کرکے ان قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مادر ملت کو آزاد کرانے کی لئے جدوجہد کی اور ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین تعلیم نے طلباء پر زور دیا کہ جس طرح چالیس کے دہائی میں طلباء نے آزادی کیلئے جدوجہد شروع کرکے آحر کار اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اسی طرح آج کے طلباء و طالبات کو بھی چاہئے کہ وہ اعلیٰتعلیم حاصل کرکے عملی زندگی میں آئے اور ملک و قوم کی خدمت اس انداز سے کرے کہ اس ملک کو بدعنوانی، رشوت ستانی، اقربا پروری اور تمام برائیوں کے ناسور سے نجات دلادیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جس طرح ماضی میں طلباء نے قربانیاں دیکر اس ملک کو آزاد کرایا اس طرح آج کا طالب علم اس ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلاسکتا ہے۔تقریب سے پروفیسر صاحب الدین، ظہور الحق، بریگیڈئر خوش محمد خان، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، پروفسیر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور دیگر نے اظہار حیال کیا۔ اس موقع پر اس یونیورسٹی کے ایک طالب علم اور طالبہ نے صوبائی سطح پر کویز (ذہنی آزمائش) کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ان کو انعامات بھی دئے گئے۔

تقریب میں طلباء و طالبات نے قومی نغمے، سٹیج ڈرامہ، ٹیبلو، مزاحیہ خاکے، شعری مقابلے اور ثقافتی شو کے علاوہ دیگر کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جس سے حاضرین خقیقی معنوں میں محظوظ ہوکر ان کو داد دی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں