عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں ،ْخواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے ،ْمعاملے کو حل ہونا چاہیے ،ْ بلاول

پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کی اور کبھی بھی الزامات کی سیاست نہیں کرتی، آئندہ بھی الزامات کی سیاست نہیں کریں گے نواز شریف الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہیے ،ْ 2018 کے انتخابات میں پتا چلے گا کہ عوام (ن) لیگ کو مسترد کرتے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 اگست 2017 16:00

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں اس لئے خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے اور اسی کے تحت معاملے کو حل ہونا چاہیے ،ْپیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کی اور کبھی بھی الزامات کی سیاست نہیں کرتی، آئندہ بھی الزامات کی سیاست نہیں کریں گے۔

اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر عائشہ گلالئی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جدوجہد کی اور کبھی بھی الزامات کی سیاست نہیں کرتی، آئندہ بھی الزامات کی سیاست نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون موجود ہے تاہم عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات سنجیدہ ہیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاست میں الزامات برا رجحان ہے اور یہ کسی کے لئے بھی سود مند نہیں، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے بری مثال قائم ہورہی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لئے ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کے تحت ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ کوئی احتساب سے بالاتر نہ ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پتا چلے گا کہ عوام (ن) لیگ کو مسترد کرتے ہیں تاہم اس سے پہلے شہباز شریف کو معلوم ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ہزیمت ہوگی اس لیے وہ بھاگ گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب تک منصوبہ ہے کہ آئندہ الیکشن تنہا لڑیں گے اور کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ،ْمیں انتخابی اتحاد نہیں چاہتا اور آزادانہ الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔ 2018 کے الیکشن میں عوام (ن) لیگ کومسترد کریں گے جب کہ مجھ سے 2018 کا الیکشن چترال سے لڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کے بھرپور کرداراداکرنے سے ملک کو فائدہ ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں نوجوانوں کیلئے بھی پروگرام بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں