عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے الزامات کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے، شیری رحمان

اتوار 6 اگست 2017 13:50

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین ہمیشہ سوچ سمجھ کر ہی الزامات لگاتی ہیں اور اگر عمران خان نیازی پر الزامات ہیں تو ان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اتوار کے روز چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ ویسے ہی معاشرے میں خواتین ہی استحصال کا نشانہ بنتی ہیں لیکن خواتین ہمیشہ سوچ و سمجھ کیساتھ الزامات لگاتی ہیں شیری رحمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان نیازی پر الزامات لگائے ہیں تو انکی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے اور انصاف کا ترازو سب کیلئے برابر ہونا چاہئے

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں