سنوچاچا سنو2018ء میرا پہلا اور آپ کا آخری الیکشن ہوگا،بلاول بھٹوکاعمران خان کوچیلنج
میاں صاحب خوش نہ ہوں کہ جان بچ گئی ابھی لوٹی دولت کاحساب دیناہوگا،عمران خان اور نوازشریف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،وزیراعلیٰ کے پی کے پرکرپشن کے الزامات ہیں،خان صاحب آپ کی سیاست کامحورگالی دینااور الزام لگاناہے،کیاوجہ ہے کہ پڑھی لکھی خواتین پارٹی چھوڑکرجارہی ہیں،تنقید ٹھیک لیکن ایک ریاست کے وزیراعظم کوآپ گالی کیسے دے سکتے ہو؟چیئرمین پیپلزپارٹی عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اگست 2017 16:40
(جاری ہے)
یہاں کے بزرگوں کویادہوگاجب ذوالفقاربھٹویہاں آئے توانہوں نے ڈگری کالجزکی بنیادرکھی۔ذوالفقارعلی بھٹونے چشمہ پاورپراجیکٹ شروع کروایا۔غذائی قلت کے باعث یہاں پنجاب سے گندم خریدکربھجوائی۔یہاں آج بھی گندم پرسبسڈی اسی کی وجہ سے ہے۔
چینی ،کھاداور دیگرچیزوں پربھی سبسڈی مقررکی۔اسی لیے چترال کے عوام پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں۔محترمہ شہیدنے بھی چترا ل میں بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے لواری کے مشکل پہاڑوں سے بجلی یہاں پہنچائی۔پچھلی حکومت میں صدرزرداری بھی چترال کونہیں بھولے۔لواری ٹنل کوریل ٹنل کی بجائے روڈ ٹنل میں تبدیل کروایا۔چترال کے لوگوں کے دوارب کے قرض معاف کیے۔ہماری حکومت میں جن کاموں کاآغازکیاگیاآج وہ مکمل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی پچھلے ہی دنوں میں نااہل وزیراعظم نے نامکمل لواری ٹنل کاافتتاح کیا۔اور اپنے نام کی تختی لگوائی۔جبکہ یہ کام ذوالفقار علی بھٹوکے دورمیں شروع ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کوتختیاں لگانے کابڑاشوق ہے۔اسی دوران ان کاتختہ الٹ گیا۔سپریم کورٹ نے ان کونااہل کردیا۔اور ان کی منافقانہ سیاست کاخاتمہ ہوگیاہے۔میاں صاحب یہ مت بھولناکہ آپ کی جان بچ گئی ابھی آپ کوہرجرم ،قوم کی لوٹی دولت کاحساب دیناہوگا۔آپ نے جوکسانوں کے ساتھ کیا،غریبوں کے ساتھ کیااس سب کاحساب دیناہوگا۔قدرت کاقانون ہوتاہے۔آپ ان آرٹیکل کی بنیادپرنااہل ہوئے۔جن کوپرویزمشرف نے آئین میں شامل کیا۔ہم نے اٹھارویں ترمیم کے وقت باربارکہاکہ یہ آرٹیکل آمرکی جانب سے شامل کیے گئے ہیں۔وہ ان آرٹیکل کوبڑوں کی نشانی سمجھ کرسنبھالتے رہے۔آپ مخالفین کے خلاف ان کواستعمال کرناچاہتے تھے لیکن ان کاخودشکارہوگئے۔اب ن لیگی کہہ رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے۔اب آپ ان کوبھگتو۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ اب وہ بھی نظریاتی بن گئے ہیں۔میں کہتاہوں کہ میاں صاحب آپ نے ظریاتی کیاآپ تونظرآتی بھی نہیں بنے۔میاں صاحب آپ نے سیاست نہیں کاروبارکیا۔بلاول بھٹونے کہاکہ عمران خان اور نوازشریف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔یہ اقتدارکے بھوکے ہیں۔میاں صاحب نے سیاست کوکاروباراور عمران خان نے گالی بنادیاہے۔خان صاحب کیاہے آپ کی تبدیلی؟نیانیاکیانیاکردیاآپ نے؟کہاں ہے نیاخیبرپختونخواہ ،کیاتبدیلی لائے ہو؟آج بھی یہاں غربت ہے۔نوجوان روزگارکیلئے بھٹک رہے ہیں۔آپ کے وزیراعلیٰ پرتنگی مائنز،خیبرمائنزکرپشن کے الزامات ہیں۔یہ الزامات آپ کے وزیرہی لگارہے ہیں۔عمران خان کاکچن اور ترین کاجہازکے پی کے حکومت سے چل رہاہے۔کہاں ہے آپ کااحتساب کمیشن؟آپ اپے سالانہ بجٹ کاصرف 45فیصد ہی خرچ کرسکے،پھراس میں کرپشن بھی ہے توکے پی کے کیسے ترقی کرسکتاہے؟اسی لے ضمنی الیکشن میں عوام نے مستردکردیا۔خان صاحب آپ قوم کودھوکہ دے رہے ہو۔آپ کی سیاست کامحورگالی دینااور الزام لگاناہے۔کیاوجہ ہے کہ پڑھی لکھی خواتین آپ کی پارٹی چھوڑکرجارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے وزیراعظم نے جوبیان دیاوہ غلط ،اختلاف کیاجاسکتاہے،تنقیدکی جاسکتی ہے۔مگرایک ریاست کے وزیراعظم کوجلسے میں آپ کیسے گالی دے سکتے ہو؟۔انہوں نے کہاکہ بھٹوکانام تولیتے ہو بھٹوایک فلسفہ اور ایک نظریہ ہے۔سنوچاچاسنو2018ء میراپہلااور آپ کاآخری الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ کی آزادی کاحترام کرتے ہیں۔ان سے انصاف کی توقع بھی رکھتے ہیں۔مگرایک نیافیشن شروع ہوگیاہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے جلسوں میں ججزکوسلام پیش کرتے ہیں۔پہلے یہ کام ن لیگ اب یہ کام پی ٹی آئی کررہی ہے۔سپریم کورٹ میں بے شمارکیسزپڑے ہوئے ہیں۔اصغرخان کیس،بھٹوریفرنس بھی پڑاہواہے۔ہم بھٹوکیلئے انصاف کے منتظرہیں۔کہ کب انصاف ملے گا۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت