تین روزہ جشن شندور اختتام پذیر ، فائنل میچ میں چترال پولو ٹیم نے گلگت ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 31 جولائی 2017 21:37

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) شندور پولوفیسٹیول اختتا م پذیر ہوگیا‘ حسب روایت امسال بھی چترال نے فائنل ٹرافی جیت لی۔ شندور جو دنیا کا بلند ترین پولو گرائونڈ ہے یہاں ہر سال گلگت اور چترال کی پولو ٹیموں کے درمیان پولو میچ کھیلا جاتا ہے۔ تین روزہ جشن شندور پیر کے روز اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں چترال کے پولو ٹیم نے چھ کے مقابلے میں بارہ گولوں سے گلگت پولو ٹیم کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی۔اختتامی تقریبات کے موقع پر کور کمانڈر پشاور لفٹنٹ جنرل نذیر احمد بٹ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کپ تقسیم کئے۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی شندور کے میدان میں پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں