پشاور، زرنصیب نامی شخص کی جانب سے میرے لائسنس کے غلط استعمال کرنے پر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے

چترال کے رہائشی ٹھیکہ دارکی وزیراعلیٰ پرویز خٹک، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ،آئی جی پولیس سے اپیل

پیر 31 جولائی 2017 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) چترال کے رہائشی ٹھیکہ دار ناصراحمد خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ،آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی پی او تیمرگرہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ زرنصیب نامی شخص نے میرے لائسنس کے غلط استعمال کرنے پر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصراحمد خان کا کہناتھاکہ میں سرکاری ٹھیکہ دارہوں میرے لائسنس کو زرنصیب،ساتھیوں اسرارالدین خان اور اجمل نے حلقہ این اے 29اور این اے 33میں ترقیاتی کاموں میں غلط استعمال کرکے ملی بھگت سے ٹینڈر حاصل کیاجس پر نیب نے میرے خلاف انکوائری شروع کی اور مجھے عدالتوں میں گھسیٹاناصر احمد خان نے الزام لگایا کہ لائسنس کے غلط استعمال پر جب میں نے زرنصیب کے بھائی اورجمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواکے امیر مولانا گل نصیب خان کو آگاہ کیاتو انہوں نے مجھے مبینہ طورپر 3کروڑ کے جعلی چیک دیے، لائسنس کے غلط استعمال پر ان کیخلاف چترال میں مقدمہ درج کرکے ان کو پولیس نے گرفتاربھی کیاجس کا بدلہ چکانے کیلئے زرنصیب اور اسرارالدین نے اثرورسوخ استعمال کرکے چکدرہ تھانے میں میرے خلاف 80لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کیاجو آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہے جبکہ مخالفین نے ان کیخلاف درج مقدمہ واپس نہ لینے پر مجھے جان سے مرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں انہوںنے تما م حکام بالا سے اپیل کی کہ مبینہ دھوکہ دہی کا نوٹس لیاجائے اور مخالفین سے میری رقم واپس کرنے سمیت ان سے تحفظ فراہم کیاجائے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں