تین روزہ شندور میلہ برف پوش پہاڑوں کے بیچ میں جاری

پہلے روز دو میچ ہوئے۔ پہلے میچ میں گلگت جبکہ دوسری میچ میں چترال ہار گیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 18:42

تین روزہ شندور میلہ برف پوش پہاڑوں کے بیچ میں جاری
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) دنیا کے سب سے بلند ترین پولو گرائونڈ شندور پر تین روزہ شندور میلہ جاری ہے۔ پہلے روز دومیچ ہوگئے۔ صبح دس بجے پہلا میچ لاسپور اور گلگت کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاسپور پولو ٹیم نے دو کے مقابلے میں نو گولوں سے گلگت ٹیم کو شکست دی۔ جبکہ دوسرا میچ گلگت اور چترال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں گلگت پولو ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے چترال ٹیم کو شکست دی۔ پہلے روز سیاحت کے صوبائی مشیر عبد المنیم مہمان حصوصی تھے۔جشن شندور میں ملک بھر سے دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیاں پولو کا میچ دیکھنے کیلئے دنیا کے اس بلند ترین پولو گرائونڈ میں پہنچ جاتے ہیں جس پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں رہائش کا کوئی حاص انتظام نہیں ہے دوسرا شندور تک جانے والا سڑک انتہائی حراب حالت میں ہے۔

بونی سے شندور تک پورا سڑک کچا ہے جس پر سفر کرنے والے مسافر مٹی اور گرد سے تنگ آجاتے ہیں جبکہ شندور کے میدان میں بھی گرد و غبار کی وجہ سے سیاحوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوںنے ٹورزم کارپوریشن خیبر پحتون خواہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شندور میلے پر سالانہ اگر کروڑوں نہیں تو لاکھوں روپے ضرور کاغذوں میں خرچ ہوتے ہیں مگر یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہوتا۔ سیاحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شندور کے نام پر جو فنڈ جاری ہوتا ہے وہ صرف افسر شاہی پر خرچ نہ ہو بلکہ اس میں سیاحوں کی سہولت کا بھی حیال رکھا جائے۔ تاکہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں