چترال میں ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے فیلڈ آفس کا افتتاح

ہفتہ 29 جولائی 2017 11:24

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء)ضلع چترال میں ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کے فیلڈ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی سید اقبال حیدرزیدی نے چترال آفس کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دفتر کا قیام چترال کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی جس کوپورا کرنے پر وہ انتہائی خوش ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں