چترال میں مزداگاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 24 جولائی 2017 20:48

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) چترال کے بالائی علاقے مستوج (کروئی دری) کے مقا م پر مزدا گاڑی گہرے کھائی میں گرنے سے ایک شخص محمد یاسر ولد شاہ صفدر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور فاروق انور ولد انور خان سکنہ ملکھو شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر دیہی مرکز صحت (رورل ہیلتھ سنٹر) مستوج منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مستوج کے ایس ایچ او نے ڈرائیور فاروق انور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں