پشاور، چترال اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جولائی 2017 19:08

پشاور، چترال اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2017ء) پشاور، چترال اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور، چترال اور مالاکنڈ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث عوام شدید خوف و حراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی زیر زمین 120 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں