بدقسمتی جیپ دریائے چترال میں جاگری‘ خاتون کی لاش نکال لی گئی‘6افراد لاپتہ‘7زخمی

چترال سکائوٹس چترال پولیس کے غوطہ خور لاپتہ افراد کے لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں حادثے کا شکار ہونے والے سب افراد کا تعلق ارکاری ویلی سے ہے‘ گاڑی کو کرین کے ذریعے دریا سے نکال لیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 15:12

بدقسمتی جیپ دریائے چترال میں جاگری‘ خاتون کی لاش نکال لی گئی‘6افراد لاپتہ‘7زخمی
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ارکاری ویلی سے چترال شہر آتے ہوئے ایک جیب گاڑی شہر کے حدود میں خراب سڑک کے باعث اُلٹ کر دریائے چترال میں جا گری جس کے نتیجے میں 6افراد لاپتہ (جاں بحق) 7زخمی جبکہ ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔حادثہ کی خبر ملتے ہی چترل پولیس،چترال سکائوٹس،آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ کے رضا کار اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

حادثے کا شکار گاڑی کو کرین کے ذریعے دریا سے نکال لیا گیا تو متوفی مسماة رحیلہ کی لاش گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے ملی۔حادثے میں ایک ہی خاندان چار افراد لاپتہ اور زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے سب افراد کا تعلق ارکاری ویلی سے ہے۔ واقعات کے مطابق پیر کی صبح ایک جیب گاڑی نمبرAJK=1373مسافروں کو لے کر وادی ارکاری سے چترال کے لئے روانہ ہوئی جونہی گاڑی چیو پل کے قریب پہنچا تو خراب سڑک کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر تقریباً سو فٹ نیچے دریائے چترال میں جا گری ۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر سات مسافروں کو ریسکیو کیا۔حادثہ کی اطلاع پاتے ہی کمانڈنٹ چترال سکاٹس کرنل نظام الدین شاہDPOاکبر علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم اور آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ کے رضا کار سازوسامان کے ساتھ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اُنہوں نے کئی گھنٹوں کے جدوجہد کے بعد دریائے چترال سے کریں کے زریعے گاڑی کو نکال لیا جس کے فرنٹ سیٹ سے خاتوں رحیلہ کی لاش بر آمد ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں لاپتہ (جاں بحق)ہونے والے افراد کے نام یہ ہیںڈرائیور افضل امان ولدگل بہار،محمد عارف ولد شیر غازی،حسن علی شاہ ولد زار نبی شاہ،سمبر ولد مراد خان،محمد حسن ولد شیر غضب،اصلاح ولد رحیم خان ایک خاتون رحیلہ ولدگل رحیم کی لاش بر امد جبکہ زخمیوں میںشیر غضب ولد شیر غازی،بشیر الدین ولد شیر غضب،آنار گل دختر شیر غضب،گل رحیم ولد میاں گل،انور میاں ولد پہلوان محمد ولی ولد گل عجب،اور سلمان ولد اسماعیل شامل ہیں۔

چترال سکائوٹس چترال پولیس کے غوطہ خور لاپتہ افراد کے لاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں