چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر غور شروع

منگل 11 جولائی 2017 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء)چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر غور شروع کیا گیا ہے تحریک انصاف چترال کی جانب سے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی درخواست صوبائی حکومت کو کی ہے اپر چترال اور لوئر چترال کو اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے کوہستان کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا تھا چترال کو ممکنہ طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر محکمہ مال سمیت متعلقہ تمام اداروں سے تجاویز طلب کی ہے کہ چترال کو دو حصوں میں تقسیم کے بعد کن کن علاقوں کو اس میں شامل کیا جائے گا چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے سے صوبے میں اضلاع کی تعداد 26ہو جائیگی پاکستان تحریک انصاف چترال کی جانب سے پارٹی سربراہ عمران خان کے دورہ کے موقع پر یہ تجویز دی گئی تھی چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز کے بارے میں رپورٹ کی فراہمی کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں