ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانیوالے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں ،ْعمران خان

منگل 4 جولائی 2017 15:41

ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانیوالے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں ،ْعمران خان
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانیوالے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں ،ْ(ن)لیگ کہتی ہے بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ہے ،ْ بچہ 45سال کا ہے اور اس کے سات بچے ہیں ،ْ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے ،ْپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ،ْچھوٹے چور نہیں ،ْبڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے۔

چترال کے علاقے دروش میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے ،ْعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جبکہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ،ْچین نے کوئلہ سے بننے والی16پاور پراجیکٹ بند کردئیے ہیں ،ْ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے ،ْہمارے حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ،ْ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے ،ْپاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ،ْ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے ،ْبدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے ،ْجنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بینظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔

(ن) لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں ،ْچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں ،ْسب سے زیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کری. تعلیم، صحت، اسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔

عمران خان نے کہاکہ قرضے واپس کرنے کیلئے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے ،ْعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، سو روپے کے کارڈ پر آپ کو 35 روپے کا ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ کوئلے سے بننے والی بجلی پر انہوںنے کہاکہ کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے، پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ، پانی سے بجلی بنانے پرخرچا اورآلودگی دونوں کم ہوتے ہیں ، اگربجلی یہاں بنے گی توکوئی قرضہ نہیں لینا پڑیگا، آلودگی سے اوسطاً گیارہ سال کی زندگی کم ہوتی ہے جب کہ چین نے کوئلہ سے بننیوالے 16 پاورپراجیکٹ بند کردیے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 900 میگا واٹ ہائیڈل بجلی پلانٹ کی فیزیبلیٹی بھی تیار کرلی ہے، اب تک 200 سے زیادہ مائیکرو ہائیڈل منصوبے بنا چکے ہیں، 1000 سے زائد چھوٹے چھوٹے ہائیڈل منصوبے بنانے ہیں ،ْبھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتا تو پنجاب کے لوگوں کا گرمی میں برا حال نہ ہوتا ،ْ تختی لگا کر یہ کہنا کہ ہم نے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے یہ عوام سے دھوکا ہے۔

کے پی کے پولیس کے حوالے عمران خان نے کہا کہ جیسی پولیس خیبرپختونخوا کی ہے ویسے پورے ملک میں کہیں نہیں، اس سال کے آخرتک خیبرپختونخوا میں نو ہزار ڈاکٹرز ہوں گے ،ْکے پی کے میں جتنے ہم درخت لگائیں گے موسم میں گرمی نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئیں گے، شجرکاری چترال کے لیے بے حد ضروری ہے اورہم نے 80 کروڑ درخت تین سال میں لگائے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں