عمران خان دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے

پیر 3 جولائی 2017 17:00

عمران خان دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ ، انفارمیشن کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور منسٹر ایجوکیشن عاطف خان نے چترال ایر پورٹ پر اُن کا ستقبال کیا ۔ ۔ پیر کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ چکے تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آمد منگل کے روز متوقع ہے ۔ تحریک انصاف کے قائدین منگل کے روز 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور چترال گورنر کاٹیج میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں