خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے خوف و ہراس پھیل گیا

عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کامرکزافغانستان ہندوکش ریجن تھا

بدھ 28 جون 2017 19:22

چترال/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ،بدھ کو پشاورشہر چترال اورگردونوح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کامرکزافغانستان ہندوکش ریجن تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ،زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے زلزلہ کے باعث تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں