کا لاش ویلی سے تعلق رکھنے والے پانچ جوانسال لڑکے اور لڑکیاں نے اسلام قبو ل کر لیا

بدھ 28 جون 2017 14:04

کا لاش ویلی سے تعلق رکھنے والے پانچ جوانسال لڑکے اور لڑکیاں نے اسلام قبو ل کر لیا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) کالاش ویلی رمبور سے تعلق رکھنے والے پانچ جوانسال لڑکے اور لڑکیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔ کالاش کمیونٹی کے اندر اجتماعی اسلام قبول کرنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ مسلمان ہونے والے لڑکوں میں شیرتاج ولد کمانڈر سابق ممبر یونین کونسل رمبور، ظاہراللہ ولد ظاہر شاہ اور لڑکیوں میں ساجدہ، شاہزینہ سمیت تین افراد شامل ہیں ۔

اور یہ تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔ جنہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے ، ذرائع کے مطابق تین نو مسلم لڑکے لڑکی نے شادی بھی کر لی ہے ۔ مسلمان ہونے والے لڑکے لڑکیوں کا تعلق رمبور کی کالاش برادری کے سیاسی اور صاحب ثروت خاندانوں سے ہے ۔ جو کہ کالاش برادری میں کافی معروف نام رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

چترال کی کالاش قبیلے کے جوانسال افراد میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے بہت اضافہ ہوا ہے ۔

اور گذشتہ چند برسوں کے اندر کئی جو انسال مرد وخواتین نے اسلام قبول کیا ہے ۔ بریر ویلی میں کالاش قبیلے کے لوگ جو دیگر دو وادیوں کی نسبت کٹر مذہبی مانے جاتے ہیں ۔ کے بچے بچیوں میں قبول اسلام کا رجحان کہیں زیادہ ہواہے ۔ اور گذشتہ سال کے دوران کئی لڑکیاں مسلمان ہوئیں ۔ اسی طرح وادی بمبوریت میں کئی کالاش بزرگ مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے ۔

نوجوان لڑکیوں میں قبول اسلام کے وجوہات میں کئی امور کا دخل ہے ۔ جس میں پسند کی شادی ، بہتر مستقبل کا خواب ، تحفظ ، مسلمان کمیونٹی کا اثر اور سکولوں میںمسلم و اقلیتی بے بچیوں کی مخلوط تعلیمی نظام شامل ہیں ۔ جن کی وجہ سے یہ مسلم معاشرے سے اثر لے لیتی ہیں ۔ اور اسلام قبول کرتی ہیں ۔ اسی طرح لڑکوں کے قبول اسلام کی وجہ بھی مسلم معاشرے کا اثر اور قریبی تعلق ہے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں