چترال ، ماہ رمضان کے بعد عید قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ، عوام بس چیزیوں کی قیمتیں دیکھتے رہ گئے
پیر 19 جون 2017 18:18
(جاری ہے)
احتشام الحق کا کہنا ہے کہ ایک طرف بجلی نہیں ہے دوسری طرف گرمی بہت زیادہ ہے اور تیسری مصیبت یہ کہ بازار میں چیزوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہے۔ صحیب احمد بھی عید شاپنگ کیلئے آیا تھا مگر کچھ خریدے بغیر واپس چلا گیا ان کا کہنا ہے مجھے جوتے پسند ہوئے مگر اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور میرے والدین اس کی قیمت برداشت نہیں کرسکتے۔
رمضان المبارک میں چترال بازار میں سموسے، پیکوڑے، رول، چولے وغیرہ کی فروخت میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔ حاص کر رمضان کا پکوان پیکوڑہ ہے مگر یہ پیکوڑے بیسن کی بجائے میدہ یا آٹا سے بنتا ہے۔چترال کے پی آئی اے چوک میں مشہور دکان ہے جہاں پیکوڑے، سموسوے جلیبی وغیرہ بکتا ہے وہاں دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک تو ان کی گھی معیاری نہیں ہے دوسری پیکوڑے بناتے وقت میدہ میں زرد رنگ ڈال کر اسی میدے سے پیکوڑے بناتے ہیں اور یہ سلسلہ پورے چترال میں جاری ہے کہ بیسن کی بجائے میدہ آٹا میں زرد رنگ ڈال کر گاہک کو دھوکہ دینے کے بعد اسی آٹے سے پیکوڑے بناتے ہیں اور اسے بیچتے ہیں مگر بدقسمتی سے ان سے آج تک انتظامیہ کی کسی افسر نے نہیں پوچھا نہ ان کے حلاف کوئی کاروائی ہوئی۔ پی آئی اے چوک میں جب اس مشہور دکان میں پڑے ہوئے ایک بوری میں دیکھا تو اس کا رنگ سفید تھا مگر پیکوڑے بنانے کیلئے جو حمیر گوندھا گیا تھا وہ نہایت زرد تھا جب دکاندار سے پوچھا گیا کہ اس آٹے کا رنگ تو سفید ہے مگر پیکوڑوں کی خمیر کا رنگ زرد ہے یہ کیوں تو اس نے نہایت معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ اس میں تھوڑا رنگ ڈالتے ہیں تاکہ پیکوڑے خوبصورت نظر آئے ۔ مگر اسے شائد یہ معلوم نہیں یا جان بوجھ کر ایسا کرتے ہیں کہ اسی آٹے سے لوگوں کا معدہ حراب ہوتا ہے تاہم بیسن کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی کلو ہے اور آٹا بیس روپے کلو ملتا ہے۔اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسرار احمد سے ان کی ماہرانہ رائے لینے کی کوشش کی گئی تو صاحب دفتر میں موجود نہیں تھے ان کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ وہ مہینے میں پندرہ دن پشاور وغیرہ میں میٹنگ کیلئے جاتا ہے اگر چہ اس کی غیر موجودگی میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کا کام بری طرح متاثر ہوتا ہے مگر اسے ٹی اے ڈی اے ملتا ہے بس یہ کافی ہے۔اسی طرح چترال میں رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی طویل ترین لائوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا حتیٰ کہ سحری اور افطاری میں بھی بجلی غائب رہی۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت