فارمی حکومت کی لائف ختم ،ملک میں حقیقی انقلاب پوری شدت کے ساتھ آنے کا وقت آ گیا ہے‘محمود الرشید

حقیقی جمہوریت اور ملکی ترقی شفاف انتخابات سے مشروط ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی

بدھ 24 مئی 2017 20:23

فارمی حکومت کی لائف ختم ،ملک میں حقیقی انقلاب پوری شدت کے ساتھ آنے کا وقت آ گیا ہے‘محمود الرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ انتخاب سے اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب پی پی159سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم رانا الیاس، مہر برکت عرف فوجی، رانا عبدالرزاق، رانا سلیم نے خاندان سمیت یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ اور احسان ڈوگر کی قیادت میں تحریک انصاف مرکزی رہنما میاں محمود الر شید سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنمائوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو کر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، فارمی حکومت کی لائف ختم اور ملک میں حقیقی انقلاب پوری شدت کے ساتھ آنے کا وقت آ گیا ہے، جلد کرپشن، کمیشن دھاندلی کا نظام جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کہ خلاف ہے جس میں نوجوان ہی نہیں، بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شانہ بشانہ ہیں، پٹوا ر یوں اور سرکاری ملازمین کے جلسے کرنے والے خود کو دھوکا دے رہے ہیں جلد اپنی حیثیت اور درست مقام تک پہنچ جائیں گے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید اور لاہور اربن کے صدر ولید اقبال نے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام پولنگ ٹریننگ سیشن کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ حقیقی جمہوریت اور ملکی ترقی شفاف انتخابات سے مشروط ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری گی اور کسی چور چکے کو ووٹ چرانے کا موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں