اے این پی چترال کابینہ کی تقریب حلف برداری

منگل 23 مئی 2017 23:30

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کی نئے کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ٹائون ہال چترال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ریٹائرڈ سید توفیق حسین جان کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نو منتخب کابینہ میں الحاج عیدالحسین صدر، قاری نظام الدین سینئر نائب صدر ، قربان علی نائب صدر اول،محمد صابر نائب صدر دوئیم، ناہیدہ بی بی صدر خواتین ونگ، عباداللہ جنرل سیکرٹری، شیر آغا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سید عابد حسین جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، آذر علی شاہ جائنٹ سیکرٹری، سجاد احمد سیکرٹری مالیات، رحمت علی شاہ انفارمیشن سیکرٹری، شجاعت علی خان سیکرٹری ثقافت، محمد غلام صوبائی سالار اور جام شیر اقلیتی امورشامل ہیں۔

اس موقع پرنومنتخب کابینہ نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا چترال میں کوئی بھی منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود یہاں اربوں روپے کا کام کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چترالی قوم احسان فراموش نہیں، اے این پی کے احسانات کا بدلہ وہ اگلے انتخابات میں ضرور دیں گے۔ بعد میں پارٹی کارکنان اور نو منتحب کابینہ نے ایک ریلی بھی نکالی اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں