چترال سکاٹس، دیر سکاٹس اور باجوڑ سکاٹس کے نئے بھرتی ہو نے والے سپاہیوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

جمعرات 18 مئی 2017 22:36

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء)دیر سکاٹس، چترال سکاٹس، باجوڑ سکاٹس کی پاسنگ اٹ پریڈ دروش چھانی منعقد ہوئی اس موقع پر کمانڈر 11 کور لفٹنٹ جنرل نذیر احمد بٹ مہمان حصوصی تھے۔ پاسنگ اٹ پریڈ کے دوران نئے بھرتی ہونے والے جوانوں سے ملک کی دفاع کی حاطر جان کا نذرانہ تک پیش کرنے کا حلف بھی لیا گیا۔پاسنگ اٹ پریڈ میں 479 ریکروٹ تھے اور یہ 24 واں بیج تھا۔

پاسنگ اٹ پریڈ کے بعد کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے جوانوں پر زور دیا کہ ملک خداداد پاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند بیرونی ملک دشمن عناصر ہمیں آپس میں لڑاکر کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی طرح وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی چاہتے ہیں مگر ہم ان کو ہر گز ان کے ناکاپ عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم سب ایک ہوکر اتفاق و اتحاد سے رہیں گے تو کوئی بھی ہمارا بال بھیگا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک و قوم کی حفاظت کی ڈیوٹی پر معمور ہے ان کی یہ فرائض عبادت میں شمار ہوتا ہے ۔ پاسنگ اٹ پریڈ کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن پاک فوج میجر جنرل علی عامر اعوان، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل شاہین مظہر، کمانڈنٹ چترال سکاٹس کرنل نظام الدین شاہ اور دیگر فوجی و سول افسران کے علاوہ علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔

نئے ریکروٹ نے بہترین انداز میں مہمان حصوصی کو سلامی پیش کی اور حلف برداری کے بعد بینڈ پارٹی کی سروں سے محظوظ ہوتے ہوئے پاسنگ اٹ پریڈ پیش کی۔ اس دوران مہمان حصوصی نے دیر سکاٹس کے رضوان کو بہترین اسالٹ کورس یعنی رینگے ہوئے جانا، چترال سکاوئٹس کے اشرف کو بہترین فزیکل ٹریننگ، باجوڑ سکاٹس کے زاہد کو بہترین ایجوکیشن ، باجوڑ سکاٹس کے امتیاز کو ار ال فرسٹ یعنی تمام کورسز میں اول آنے پر، باجوڑ سکاوٹس کے قیمت خان کو بہترین فائرنگ اور چترال سکاٹس کے احسان کو ان کورسز میں دوسرے نمبر پر آنے پر انعامات بھی دئے۔

یہ جوان سیکٹر ہیڈ کوارٹرز نارتھ یونٹ میں خدمات انجام دیں گے۔ ان کی کورس کا دورانیہ چھ ماہ تھا۔ پریڈ کمانڈر احسان اللہ کو ، امتیاز کو اعزازی شمشیر اور حافظ الرحمان کو چترال سکاٹس کی کمانڈنٹ کی چھڑی دی گئی۔ اس کے بعد کور کمانڈ ر نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات کرکے اظہار حیال کیا اور امن عامہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ پاک فوج، پیرا ملٹری فورسز اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کورکمانڈر نے دروش کے قریب مردم شماری اور حانہ شماری کے ٹیموں کا بھی معائنہ کرکے ان کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقے کے چند بچوں نے ان کو پھولوں، اور دستکاری کے شاہکار کا تحفے بھی پیش کئے۔ کور کمانڈر نے انعام پانے والے سپاہیوں کیلئے پچاس پچاس ہزار اور انتظامیہ کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ بعد میں وہ فوجی ہیلی کاپٹر میں پشاور روانہ ہوئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں