چترال ، دروش اڈہ کے بالمقابل سپر مارکیٹ میں ایک اور یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح

بدھ 17 مئی 2017 23:42

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) چترال میں دروش اڈہ کے بالمقابل سپر مارکیٹ میں ایک اور یوٹلٹی سٹور کا افتتاح ہوا،ا س موقع پر رکن قومی اسمبلی شہزاد ہ افتخار الدین مہمان حصوصی تھے جنہوںنے فیتہ کاٹ کر نئے سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایک سادہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چترال نے عوام کو مبارک دی کہ نیا سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور ایک ایسے جگہہ پر کھول دیا گیا جہاں ضلع بھر کے لوگ اس سے استعفادہ کرسکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کا مشکور ہیں کہ وہ چترال کی تعمیر و ترقی میں کافی دلچسپی رکتھے ہیں ۔ حال ہی میں تورکہو روڈ، شندور روڈ ، گرم چشمہ، وادی کیلاش ، چکدرہ سے چترال روڈ ، لواری ٹنل اور دیگرمنصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے اربوں روپے کا اعلان کیا ہے اور بعض منصوبوں کیلئے فنڈ بھی ریلیز کرکے کام کا اآغاز ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

افتحارالدین نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ تورکہو روڈ اور دیگر منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت باالکل تعاون نہیں کرتے ۔

خود بھی کچھ نہیں کرتے اور مرکز کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مالک جائداد ونگ کمانڈر ریٹائرڈ فرداد علی شاہ جو پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رکن بھی ہے کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہایت مناسب کرایہ پر یہ سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور ادارے کو کرائے پر دیا حالانکہ ان کے مقابلے میں دیگر پارٹی اس سے زیادہ کرایہ دینے پر تیار تھے۔

انہوںنے اس موقع پر عمران خان کو بھی حراج تحسین پیش کیا جو ملک کی نظام کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ریجنل منیجر شفیق علی خان کا کہنا ہے کہ چترال میں کل 49 یوٹلٹی سٹورز ہیں اور تین فرنچائز ہیں اور اس سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور کے کھولنے مقصد یہ ہے کہ یہ اڈہ کے بھی قریب ہے اگر کوئی گاہک سودا خریدے تو قریب ہی اڈہ ہے یہاں سے گاڑی میں ڈال کر اپنے گھر پہنچا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہمارے ارباب احتیار کی حواہش ہے کہ چترال کے نہایت دور آفتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی یوٹلٹی سٹور کھول دئے جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری چیزں دستیاب ہو۔فرید احمد جو سٹور سے سودا خریدنے آیا تھا کا کہنا ہے کہ ان یوٹلٹی سٹوروں کی وجہ سے عام دکاندار بھی ان کے دکانوں میں رکھے گئے چیزوں کی قیمتیں زیادہ نہیں بڑھاتے کیونکہ ان کے مقابلے می جب سٹور میں سستی چیزیں ملتی ہیں تو لوگ کیوں ان سے مہنگی نرح پر چیزیں خریدے۔ افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے عمایدین بھی موجود تھے جنہوںنے اس سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں