چترال ،شکاری اپنی ہی بندوق سے گولی لگنے سے جاں بحق

بدھ 17 مئی 2017 21:06

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) چترال کے بالائی علاقے وادی ریچ کے موریچ گائوں میں ایک طالب علم اپنے بندوق کی گولی سے غلطی سے جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

تورکہو پولیس کے مطابق مصدق حسین ولد سردار حسین جو ایف ایس سی کا طالب علم تھا وہ چھٹی کے دن اپنے آبائی گائوں گیا تھا اور بارہ بور بندوق سے فاحتوں کا شکار کررہا تھا وہ ایک فاحتے کی تعاقب میں ڈھلوان جگہہ سے گزر رہے تھے کہ اس کا پائوں پھسل کر نیچے گرگیا اور اچانک اس کی بندوق جو پہلے سے لوڈ تھا اس کی گولی چلی جس سے وہ جاں بحق ہوا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں