چترال میں یورپی یونین کے امدادی امن پروگرام کے تحت پن بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح

چترال کے ہزاروں افراد، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں کو بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی،سفیر جین فرانکوئس کیٹین

منگل 16 مئی 2017 17:03

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کیٹین، خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل محمود خان اور رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار نے منگل کو یہاں یورپی یونین کے امدادی امن پروگرام کے تحت پن بجلی کے دو منصوبوں کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ بجلی گھر رورل پروگرام میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر تعمیر کئے گئے ہیںجن سے چترال کے ہزاروں افراد، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں کو بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان کو توانائی کی قلت اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کاسامنا ہے، اس طرح کے منصوبوں سے دور دراز کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے دیہی سطح پر تعاون کے پروگرام کا حصہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں