چترال ‘ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق‘دوسرا زخمی

اتوار 7 مئی 2017 21:30

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2017ء) چترال میں بونی روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ‘ موٹر سائیکل سوار زخمی۔

(جاری ہے)

بونی پولیس کے مطابق جونالی کوچ کے مقام پر زین العابدین جو تریچ زوندگرام دیہہ کا باشندہ ہے نے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیر رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا۔مجروح کے سر میں شدید چوٹیں آئی جسے فوری طور پر بونی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کر جاں بحق ہواجبکہ موٹر سائیکل سوار محمد اعجاز ولد محمد خان سکنہ بونی شدید زخمی ہوا۔ بونی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں