چترال ،موٹر سائکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، ایک زحمی

اتوار 7 مئی 2017 19:31

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) چترال کے بالائی علاقے جونالی کوچ (بونی روڈ) میں موٹر سائکل کے ٹکر سے ایک شحص جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوا۔ بونی پولیس کے مطابق جونالی کوچ کے مقام پر زین العابدین جو تریچ زوندگرام دیہہ کا باشندہ ہے وہ ایک تیر رفتار موٹر سائیکل کی ضد میں آکر شدید زحمی ہوا۔ وہ اپنے گائوں جارہا تھا کہ اس مقام پر وہ گاڑی سے اتر کر کسی ضروری کام سے سڑک عبور کررہا تھا جسے اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مارا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گرکر اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی جسے فوری طور پر بونی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زحموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا۔موٹر سائکل سوار محمد اعجاز ولد محمد خان سکنہ بونی شدید زحمی ہوا۔ بونی پولیس نے ملزم کے حلاف تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چترال میں اکثر نو عمر بچے بھی موٹر سائکل چلاتے ہیں جبکہ عمومی طور پر بغیر ہلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائکل چلانا معمول کی بات ہے مگر ٹریفک پولیس کے حلاف کوئی قانونی کاروائی کرنے میں بے بس نظر اآتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں