چترال اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 مئی 2017 21:23

چترال اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
چترال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04مئی2017ء) چترال اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر چترال میں جمعرات کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے گرد و نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و حراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے جبکہ گہرائی 226 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں