چترال، دو مختلف مقامات پر روڈ حادثات میں دو افراد جاں بحق ،دو شدید زخمی ہوگئے

منگل 2 مئی 2017 17:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) چترال میں دو مختلف مقامات پر روڈ حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو THQہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لواری پاس میں مٹی خوڑ کے مقام پر محکمہ لائیو سٹاک چترال کی گاڑی نمبر CL-1005ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں محکمہ لائیو سٹاک چترال کے ہیڈ کلرک عثمان الدین سکنہ مستجاپاند ہ موقع پر جان بحق جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک چترال تاج الاکبر اور وٹرنری اسسٹنٹ نیاز احمد سکنہ سنگور شدید زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش داخل کر دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ چترال شہر کے اندر نیر دید کے مقام پر پیش آیا جہان ایک تیز رفتار ڈاٹسن نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اخترعلی شاہ سکنہ کجو موقع پر جان بحق ہو گیا۔ چترال پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سعید اللہ ولد ضیاء اللہ سکنہ گُمبد بروز کے خلاف زیر دفعات 279.320.427PPCمقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں