حادثے کا شکار ہونے والے چترال کے بالائی علاقے شوگرام کے ایک ہی حاندان کے 5 افراد سپرد خاک

منگل 2 مئی 2017 13:20

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) گزشتہ روز راولپنڈی سے چترال آنے والا کوسٹر لواری ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان بدقسمت جاں بحق افراد میں چترال کے بالائی علاقے وادی تریچ کے نواحی گائوں شوگرام سے تعلق رکھنے والے ایک ہی حاندا ن کے پانچ افراد بھی شامل تھے‘ان کو شوگرام کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا‘مولانا زار بنی مرحوم اس گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گجرانوالہ سے چترال آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے‘ اس حادثے میں مولانازار نبی، ان کے جوان بھائی اور تین معصوم بچے بھی جاں بحق ہوئے جبکہ حادثے میں ان کی بیوی شدید زخمی ہوئی ہیں جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں