چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک شندور کے مقام پر برف ہٹاکر ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پیر 24 اپریل 2017 23:33

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) چترال ضلع کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک شندور کے مقام پر برف ہٹاکر ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ جو گزشتہ دسمبر سے شدید برفباری کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند تھی۔

(جاری ہے)

پیر کے دن مستوج سے فورویل جیب مسافروں کو لیکر گلگت پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج حیات شاہ کی ہدایت پر بلڈوزر شندور کے مقام پر موجود ہے ۔موسم سازگار کی ہونے کی صورت میں چند دنوں کے اندر شندور روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے بھی کھول دی جائیگا۔ یادر ہے کہ شندور روڈ بند ہونے کی وجہ سے درجنوں سیاح چترال اور گلگت میں پھنسے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں