پاک فوج کے افسر کی دلیری اور حاضر دماغی نے چترال میں توہین رسالت کے معاملے پر علاقے کو فسادات کی نظر ہونے سے بچا لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اپریل 2017 21:09

پاک فوج کے افسر کی دلیری اور حاضر دماغی نے چترال میں توہین رسالت کے معاملے پر علاقے کو فسادات کی نظر ہونے سے بچا لیا
چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) پاک فوج کے افسر کی دلیری اور حاضر دماغی نے چترال میں توہین رسالت کے معاملے پر علاقے کو فسادات کی نظر ہونے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چترال میں کچھ مقامی لوگوں کی جانب سے ذہنی مریض پر توہین رسالت کا الزام عائد کیے جانے کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ مذکورہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود ہزاروں مشتعل لوگ تھانے کے باہر جمع ہوگئے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے پولیس سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ مبینہ گستاخی میں ملوث شخص کو ان کے حوالے کیا جائے تاہم پولیس نے یہ مطالبہ پورا کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اسی دوران جب ہجوم مزید مشتعل ہوگیا تو پاک فوج کے افسر کی دلیری اور حاضر دماغی نے علاقے کو فسادات کی نظر ہونے سے بچا لیا۔ پاک فوج کے افسر نے تن تنہا مشتعل ہجوم کا سامنا کرتے ہوئے انہیں سمجھایا کہ کسی بھی معاملے پر قانون ہاتھ میں لینا درست اقدام نہیں ہوتا۔ پاک فوج کے افسر کے سمجھانے پر مشتعل ہجوم منتشر ہو گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں