سوات,نبوت کا دعویدار شخص اے ٹی سی کی عدالت میںپیش

میراتعلق اسماعیلیہ فرقہ سے ہے ، نبوت کا کوئی دعوی نہیں کیا, رشید الدین کا موقف

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سوا ت ،چترال میں مبینہ طورپر نبوت کے دعویدار رشید الدین نامی شخص اے ٹی سی کے عدالت میں پولیس کے سخت سیکورٹی میںپیش ،میراتعلق اسماعیلیہ فرقہ سے ہے میں نے نبوت کا کوئی دعوی نہیں کیا ،رشید الدین کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں بیان ،عدالت میں پیشی کے دوران پولیس کی بھاری نفری عدالت میںاور عدالت کے باہرسیکورٹی کے لئے جگہ جگہ تعینات،مزید ہسپتال تفصیلات کے مطابق چترال میں گزشتہ روز مبینہ طورپر نبوت کے دعویدار رشید الدین ولد ولد محمد نواب نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اُن کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے اُن کے خلاف295/C,295/Aاور 7ATAکے دفعات کے تحت مقدمات درج کرلی پولیس نے اُن کو ملاکنڈ ڈیوثرن کے ATCکے عدالت میں پیش کردیا جہاں پر رشیدالدین نے کہا کہ میںنے نبوت کا دعوی نہیں کیا اور میں محمد ﷺ کو اخری نبی مانتا ہوں چونکہ میراتعلق اسماعیلیہ فرقہ سے ہے اس لئے میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ میں اخری امام ہوں اُنہوںنے اپنا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریکارڈ کیا زرائع کے مطابق اُن کو جیل بھیجوادیا گیا ہے جب کہ اُن کی ذہنی حالت اور تندرستی کے بارے میں اُس کو ہسپتال منتقل کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں