چترال،خستہ حال سڑکوں سے حادثات میں اضافہ،انتظامیہ نوٹس لے،سماجی حلقے

جمعرات 13 اپریل 2017 20:42

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) تمام سڑکوں کی حالت نہایت حراب ہے جس کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات پیش آتے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ۔ مگر چترال کے سڑکوں کی تباہی کا ایک اور بنیادی وجہ سڑک پر بہتا ہوا پانی ہے جو تارکول کو قلیل عرصے میں حتم کرکے سڑک کو ویران بنادیتی ہے۔چترال ٹائون میں گرم چشمہ روڈ پر سینگور کے مقام پر کئی عرصے سے پانی سڑک پر بہہ رہا ہے جس سے اگر ایک طرف سڑک تباہ ہورہی ہے تو دوسری طرف اس سڑک پر گزرنے والے راہگیروں کیلئے بھی نہایت تکلیف کا باعث ہے۔

ان خیالات کا اظہار اہل علاقہ نے جمعرات کو کی۔اس سڑک پر گزرنے والے محمد شفیع کا کہنا ہے کہ یہاں پانی کا تالاب بنا ہوا ہے مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کے روڈ کولی جو اس کام پر معمور ہیں وہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اور کام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نثا ر کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی اس سڑک پر گزرتا ہے تو یہاں آکر نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سڑک پر کھلے عام پانی بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک میں کھڈے بن چکے ہیں اور یہاں ہر وقت پانی بہنے اور کھڑا ہونے سے پتہ نہیں چلتا کہ کونسی جگہہ ہموار ہے اور کہاں کھڈا ہے جس سے گاڑی کو بچایا جاسکے۔

طاہر حسین بھی اسی راستے سے اکثر گزرتا ہے انہوںنے محکمے کے اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ یہاں ایک کشی بھی رکھ لے تا کہ لوگ آسانی سے یہاں سے گزرسکے۔کیونکہ اس پانی میں سے گزرنا نہایت تکلیف دہ ہے۔ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ جب سکول جاتا ہے تو صبح سویرے اس پانی کی وجہ سے اکثر ان کا یونیفارم گندا ہوجاتا ہے مگر محکمے کے اہلکاروں کو ذرا بھی عوام کی مشکلات کا اور سڑک کی بربادی کا احساس ہی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کے ایگزیکٹیو انجینئرسے اس بابت ان کی موقف لینے کی عرض سے بارہا ان کے دفتر کا چکر لگائے مگر صاحب موجود نہیں تھے۔ ان سے جب فون پر بات ہوئی تو وہ پشاور میں تھے اور کہنے لگا کہ وہ چترال آرہے ہیں پھر اس کے بارے میں کچھ بتاسکے گا۔ اس کو جب یہ بتایا گیا کہ عوام شکایت کررہے ہیں کہ اس سڑک پر جس روڈ کولی کی ڈیوٹی ہے وہ کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اسے فارغ کیا گیا ہے مگر جب تحقیق ہوئی تو پتہ چلا کہ کسی روڈ کولی کو بھی فارغ نہیں کیا گیا ہے اور سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں