پاک فوج کی جانب سے چترال کے سرکاری سکول کے بچوں میں مفت ابلے ہوئے انڈے اور پراٹوں کی تقسیم

بدھ 12 اپریل 2017 14:13

پاک فوج کی جانب سے چترال کے سرکاری سکول کے بچوں میں مفت ابلے ہوئے انڈے اور پراٹوں کی تقسیم
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) پاک فوج کی جانب سے چترال کے سرکاری سکولوں کے بچوں میں ابلے ہوئے انڈے اور پراٹوں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے‘ لفٹنٹ کرنل عدنان شفیق کی سربراہی میں پاک فوج اور چترال سکائوٹس کے جوانوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول گہریت کے بچوں میں ابلے ہوئے انڈے اور پراٹے تقسیم کئے‘ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل عدنان شفیق نے کہا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ میجر جنرل علی عامر اعوان نے جب چترال کا دورہ کیا تو ان بچوں کے چہرے مرجھائے ہوئے پائے جس پر انہوںنے ان کیلئے پچاس لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا ،جس میں تین ماہ تک چترال کے 90 فیصد طلباء و طالبات کو ابلے ہوئے انڈے اور پراٹے دیئے جائیں گے تاکہ ان کی افزائش بہتر انداز سے ہوسکے اور غذائی کمی کا شکار نہ ہوں‘ انہوںنے بتایا کہ پاک فوج نے اسی سکول میں دو کلاس روم بھی تعمیرکرائے ۔

(جاری ہے)

سکول کے ہیڈ ٹیچر شفیق الرحمان نے بتایا کہ سکول میں کلاس روم کی بہت کمی تھی تو پاک فوج کے کرنل نے ان کیلئے دو عدد کمرے تعمیر کرائے جن کو اب وہ بطور کلاس روم استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں