چترال ،مختلف حادثات میں پانچ ا فراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 7 اپریل 2017 16:56

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء) چترال کے مختلف مقامات پر مختلف حادثات میں پانچ ا فراد جاں بحق ہوگئے ۔واقعات کے مطابق پہلا حادثہ داڑوم گول برنس کے مقام پر پیش آیا جہا ن ایک تیز رفتار سوزوکی جیب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کرہزاروں فٹ نیچے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تین افراد مصطفٰے ساکنہ برنس صلاح الدین اور ضیاء الدین ساکنان مروئی موقع پر جان بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ چترال کے انتہائی دور افتادہ سرحدی علاقہ بروغل میں برفانی تودے کی ذد میں آکر دو افراد مرزاجان اور شادمان جان بحق ہوئے ۔چترال سکائوٹس کے جوانوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اُن کی لاشین نکال کر لواحقین کے حوالے کی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں