پیرا گلائڈنگ ایک مہنگا کھیل ہے اس باوجود مقامی پائلٹ فن کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے میںمصروف ہیں،سیف اللہ جان

بدھ 5 اپریل 2017 21:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیرا گلائڈنگ نے کہا ہے کہ پیرا گلائڈنگ ایک مہنگا کھیل ہونے کے باوجود چترال میں یہ شوق عام ہونے لگا مقامی پیرا گلائڈرز اس فن کو دوسرے لوگوں کو بھی منتقل کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیرا گلائڈنگ کی بنیاد شہزادہ فرہاد عزیز شہید نے رکھی تھی جو آج ایک پھل آور درخت بن گیا اور چترال میں کئی لوگوں کو پیرا گلائڈنگ یعنی چھتری برداری کی تربیت دی گئی۔

چترال دنیا کا واحد حطہ ہے جہاں پیرا گلائڈنگ کا دو مرتبہ عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔ بیری موغ لشٹ ایک ایسی جگہہ ہے جہاں سے ٹیک اپ یعنی پرواز اور لینڈنگ (اترنا) بھی بیک وقت ممکن ہے۔

(جاری ہے)

بیر موغ لشٹ کے مقام پر پی ٹی ڈی سی ایک ہوٹل بیس سال پہلے تعمیر کروایا گیا تھا جو ابھی تک بند پڑا ہے اور ایک دن بھی استعمال نہیں ہوا اب یہ ہوٹل ایک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے۔

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر یہ ہوٹل ان کی تنظیم کو حوالہ کیا جائے تو وہ نہ صرف پورے ملک سے بلکہ دنیا بھر سے اس فن سے تعلق رکھنے والے پائلٹوں کو بلاکر ملک کی معیشت میں انقلاب برپار کریں گے جو یہاں سے ایک بار پھر عالمی ریکارڈ بنے گا۔ہائی کیپ کے مقامی پائلٹوں نے قاقلشٹ کے سر سبز میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں سے داد لی۔

چھٹی جماعت کا ایک طالب علم کہتا ہے کہ اس کا باپ بھی پائلٹ تھا اور وہ بھی پائلٹ بننا چاہتا ہے تاکہ عالمی ریکارڈ بناکر ملک کا نام روشن کرے۔اس موقع پر پیرا گلائڈروں نے ٹنڈم فلائٹ بھی کیا جس میں ایک سیاح کو بھی اپنے ساتھ پیرا گلائڈر میں ہوا میں اڑا تا ہے جو قدرت کے حسین مناظر کے نظارے ہواسے کرتا ہے۔ اگر حکومت پیرا گلائڈنگ کی فروغ پر توجہ دیکر ان کو نئے پیرا گلائڈ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی کرے تو یہ تنظیم پورے ملک کی سیاحت کو فروغ دینے اور ذر مبادلہ کمانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں