چترال ، لواری ٹاپ شدید برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 5 اپریل 2017 21:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ شدید برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے چترال کے لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ لواری ٹاپ کی بندش کی صورت میں اسی پہاڑ کے نیچے زیر تعمیر سرنگ جسے لواری ٹنل کہتے ہیں مسافروں کو ہفے میں صرف دو دن سفر کی اجازت ملتی ہے۔

لواری ٹنل کے سامنے صبح سے آئے ہوئے گاڑیاں قطار میں کھڑی ہوتی ہیں تاہم مسافروں کیلئے وہاں کوئی سہولت نہیں ہے حاص کر خواتین اور بچوں کیلئے بشری تقاضے پورے کرنے کی کوئی سہوت دستیاب نہیں ہے اور وہاں کئی گھنٹے انتظار پر مجبور خواتین اور بچوں کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں