چترال یونیورسٹی کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہ

یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگیا ہے،مشترکہ بیان

جمعہ 31 مارچ 2017 20:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) چترال یونیورسٹی کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہے یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پختونخوا اسمبلی بی بی فوزیہ اور تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے حوالے سے چترالی عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوششیں کی گئی لیکن تحریک انصاف کے ورکروں او رصوبائی حکومت نے ان سازشی عناصر کا منصوبہ ناکام بنایا اور ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر کے تمام منفی افواہوں کا گلہ گھونٹ دیا گیاہے انہوں نے اس ڈاکٹر بادشاہ منیر کو مبارک باد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اپنی بھر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہو ئے چترالی قوم کے اس عظیم خواب کی تعبیر میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے انہوںنے عمران خان ، صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، دیگر اسمبلی اسمبلی اسد قیصر اور تحریک انصاف کے تمام ورکروں کاشکریہ ادا کیا جن کی انتھک کو ششوں سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اب جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعینات ہو چکی ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ جو مثبت کردار ہو سکتی ہے ادا کرے اور چترال یونیورسٹی کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پھیلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں