چترال، کیلاش قبیلے نے مردم شماری فارم میں علیحدہ خانہ شامل نہ کرنے کیخلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی

بدھ 29 مارچ 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) چترال کے کیلاش قبیلے نے مردم شماری فارم میں علیحدہ خانہ شامل نہ کرنے کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ رٹ درخواست کیلاش قبیلے کے سماجی کارکن وزیرزادہ کیلاش،لوک رحمت اوربلدیاتی نمائندوں شاہ حسین اورامتیازنے جمع کیاہے۔

(جاری ہے)

رٹ میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ کیلاش قبیلہ کاالگ مذہب اورثقافت ہے اس لئے حکومت مردم شماری فارم میں مذہب کے لئے علیحدہ خانہ شامل کرنے کوتسلیم کرے ۔

ایک اندازے کے مطابق چترال میں اس وقت کیلاش قبیلے کے تین سے چارہزارافرادرہ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سکھ برادری کے ایک کیس میں پشاورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کواحکامات جاری کئے تھے کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں فارموں میں سکھ مذہب کاخانہ شامل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں