ڈپٹی کمشنر اورضلع ناظم چترال نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

بدھ 8 مارچ 2017 18:42

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)چترال میں ڈپٹی کمشنر شہاب حمید یوسفزائی نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چترال چونکہ جنگلاتی علاقہ ہے بدقسمتی سے چترال میں قدرتی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کھانا پکانے اوردیگرضروریات کیلئے لکڑی جلاتے ہیں جس کے باعث جنگلات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چترال کے لوگوں کو رعایتی نرخ پر گیس سلنڈر فراہم کی جائے تاکہ لوگ کھانے پکانے کیلئے گیس سلنڈرکااستعمال کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت یہاں موجود پانی کی وافر ذخائر سے استفادہ کرتے ہوئے ان پر چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر تعمیرکرے تاکہ مقامی لوگوں کو آرزاں نرح پر بجلی مل سکے ۔ شجرکاری مہم کے سلسلے میںچترال کے مضافاتی علاقے بکا مک فیض آباد میںبھی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چترال کے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ مہمان حصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے ضلع ناظم نے علاقے کے منتخب کونسلرز، ناظمین اور عمائدین سے اپیل کی کہ پودے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بعد میں انہوں نے علاقے کے منتخب کونسلرز اور ناظمین میں پودے تقسیم کئے۔ ضلع نا ظم نے صوبائی حکومت اور چترال میں محکمہ جنگلات کے انتظامیہ کا شکریہ ادکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نیک کام شروع کیا ہے جس سے چترال میں جنگلات کی رقبے میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا مصمم ارادہ کیا کہ کسی اور ضلع میں یہ مہم کامیاب ہو یا نہ ہو مگر ہم چترال میں اسے ضرور کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں