چترال، مستوج میں تین افراد برفانی تودے کے زد میں آگئے،ایک جان بحق، دو شدید زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:19

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سب ڈویژن مستوج کے علاقہ سور ریچ میں تین افراد برفانی تودے کے زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی لوگوں نے بڑی تگ ودو کے بعد تودے کے نیچے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ گائوں والوں کے مطابق سور ریچ کے تین افرادایک ملحقہ گائوں میں تغزیت کے بعد واپس آرہے تھے پہاڑی راستے سے گزرتے وقت برفانی تودہ ان پر آگری جس سے نازک ولی شاہ ولد روزگار خان جان بحق جبکہ ان کے ساتھی قربان اور شریف خان شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دودنوں سے اپر چترال میں وقفے وقفے سے برفباری کی وجہ سے تورکھو روڈ بند ہونے پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے ریچ گائوں کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ برفباری کی نئی لہر سے اپر چترال میں حالات دوبارہ ناساز ہوگئے ہیں اور کاروبار زندگی معطل ہوگئی ۔جس کے نتیجے میں یارخون لشٹ میں واقع ایک نجی ڈگری کالج کی بلڈنگ برف کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے دب گیا ہے ۔ اور ساتھ یارخون ، تورکہو، گرم چشمہ اور لاسپور ویلیز کی رابطہ سڑکیں بھی تاحال بند ہیں

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں