چترال ‘ بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ‘ تودے گرنے سے ایک شخص جاںبحق ‘ دو زخمی ‘ متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

ہفتہ 18 فروری 2017 20:32

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) چترال کے میدانی اور بالائی علاقوںمیںگزشتہ دو روز سے مسلسل بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے ‘ برفانی اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں ‘ متعدد علاقوں کا زمینی را بطہ چترال شہر سے منقطع ہو گیا ہے جبکہ ‘ اشیاء خورد ونوش اور دوائیوں کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے ۔

چترال سے اے پی پی کے نمائندے کے مطابق مسلسل دو روز سے جاری بارش اور برف باری سے بالائی علاقہ وادی ریچ کے گائوں سورج بالا میں بر فانی تودہ گرنے سے سے نازک ولی ولد روزگار ولی جابحق جبکہ ریٹائرڈ خوالدار اعظم اور قربان شریف نامی شخص زخمی ہوگئے ۔ اسی طرح وادی یارخون دشت اور کان خون میں شدید برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث وادی تک جانے والے راستوںکی بندش کی وجہ سے وادی میں اشیائے خورد نوش اور دوائیوں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اشیائے خوردونوش اور دوائیاں پہنچائی گئی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر سروس بھی معطل ہوگئی ہے ۔ اسی طرح تحصیل مستوج میں گرین لشت کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے راستہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے اور علاقے میں موجود لوگوں کا چترال سے زمین راستہ منقطع ہوگیا ہے دو روز سے جاری مسلسل بارش اور برف باری سے کاروبارزندگی بری طرح متاثر ہو اہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں