چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 15 فروری 2017 11:03

چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

منگل کی شام چترال اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کی گہرائی 219 کلو میٹر اور مرکز چترال کے 32 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا زلزلے کسی جان و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں