جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ میجر جنرل امیر علی اعوان کا چترال کے متاثرہ علاقے کا دورہ

منگل 7 فروری 2017 22:30

چترال۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل امیر علی اعوان نے چترال کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر میں جی او سی ملاکنڈ کے ہمراہ کمانڈنٹ چترال سکائوٹس کرنل نظام الدین شاہ بھی موجود تھے۔ وادی کریم آباد کے شیر شال کے مقام پر جہاں گزشتہ روز نو افراد برفانی تودے تلے دب کر لقمہ اجل بن چکے تھے متاثرہ خاندان سے مل کر فاتحہ حوانی کی او ران کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں چترال کے عوام خود کو اکیلے نہ سمجھیں بلکہ پاک فوج اور چترال سکائوٹس کے جوان ہر وقت ان کی خدمت اور ان کے ساتھ ہر قسم مدد کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر تحصیل کونسل کے رکن محمد علی شاہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے کے راستے فوری طورپر کھول دیا جائے نیز جن لوگوں کے گھر حطرے میں ہیں ان کیلئے کوئی محفوظ مقام پر رہائش کا بندوبست کی جائے۔ کمانڈنٹ چترال سکائوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے بھی یقین دہانی کرائی کہ انہوںنے اپنے جوانوں کو الرٹ کیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں