چترال میں برفانی تودے گرنے کی رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات کی بروقت پیشگوئی سے درجنوں افراد کی جانیں بچ گئیں،ریسکیو آپریشن کے دوران چترال سے 25خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا 3خاندانوں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار کے باعث ان کی موت واقع ہوئی،رپورٹ

پیر 6 فروری 2017 14:12

چترال میں برفانی تودے گرنے کی رپورٹ جاری
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر(ڈی آئی آئی سی)نے چترال میں برفانی تودے گرنے کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق محکمہ موسمیات کی بروقت پیشگوئی سے درجنوں افراد کی جانیں بچ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی آئی سی کی جانب سے پیر کے روزجاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش ، برف باری اور تودے گرنے کے نتیجے میں لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ڈی آئی آئی سی نے متعدد حفاظتی اقدامات کئے اور ریسکیو آپریشن کے دوران چترال سے 25خاندانوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 3خاندانوں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا شدید خدشہ تھا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ سیلاب کی پیشگی اطلاع پرہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اٹھاے گئے اقدمات کے باعث درجنوں قیمتی انسانی بچائی گئیں۔واضح رہے کہ 1روز قبل چترال میں دو برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق ہوئے جبکہ متعد د مکانات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں