چترال میں برفانی تودے تلے دب کر ایک سپاہی سمیت دس افراد جاں بحق، پانچ زخمی

واقعے سے قبل الرٹ جاری کردیاتھا ،سات گھرانوں نے نقل مکانی کی مگرتین گھرانوں نے جانے سے انکارکیا،ڈی سی تین بچوں ، چار خواتین اور دو مردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،شہاب حمید یوسفزئی،دوسرے واقعہ میں سپاہی جاں بحق

اتوار 5 فروری 2017 20:20

چترال۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) چترال کے وادی کریم آباد میں شیر شال گائوں میں گزشتہ رات دو بجے مقامی آبادی پر قریبی پہاڑی سے برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں چار خواتین ، تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حمید یوسفزئی کے مطابق گزشتہ رات وادی کریم آباد کے شیر شال گائوں میں برفانی تودہ گرنے کاخدشہ تھا جس کی بناء پر متعلقہ اداروں نے شیر شال گائوں کے مکینوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محفوظ مقام کو نقل مکانی کریں جن میں سے سات گھرانوںنے نقل مکانی کی مگر تین گھرانوں نے جانے سے انکار کیا۔

رات دو بجے کے قریب برفانی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں تیرہ لوگ دب گئے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تین بچوں ، چار خواتین اور دو مردوں کی لاشیں نکالیں جبکہ ایک بچہ، ایک خاتون اور دو مرد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں سے شبیر خان ولد برزندوئے، زوجہ حسین خان، زوجہ خوش نظار، احمد خان ولد خوش نظار، بی بی حوا دختر خو ش نظار، زوجہ دیدار علی، سہراب علی، عیان علی اور شکیلہ زوجہ سیدول شامل ہیں جبکہ حسین کی بہو، خوش نظار، دیدار علی ولد احلاص الدین اور بشیر خان ولد احلاص الدین زحمی ہوئے۔

شدید برف باری کے باعث وادی تک جانے والے تمام راستے بند ہیں اور ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رکن تحصیل کونسل محمد علی شاہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے تک جانے والے تمام راستے فوری طور پر کھول دیئے جائیں اور لوگوں کو خوراک کی چیزوں کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائے۔علاقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے ابھی تک کوئی عملی کام نہیں کیا انہوں نے بھی اپیل کی ہے کہ وادی میں فوری طور پر ریسکیو اپریشن شروع کیا جائے اور تما م راتوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

ادھرکمانڈنٹ چترال سکائوٹس کرنل نظام الدین شاہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب دامیل کے مقام پر چترال سکائوٹس کے یوشاتن پوسٹ پر رات گئے برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں سات سپاہی دب چکے تھے ان میں سے ایک سپاہی ارشاد الحق ولد فضل حق سکنہ تورکہو شہید جبکہ ایک زخمی ہوا اور پانچ سپاہی بال بال بچ گئے۔وادی کان خون سے منت؂خب یونین کونسل ناظم محمد الیاس کا کہنا ہے کہ وادی یار خون اور کان خون میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے اور وادی کے تمام راستے بند ہیں لوگ گھروں میں مقید ہیں اور واحد ڈسپنسری میں نہ تو عملہ ہے نہ ادویات۔

انہوںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وادی یارخون کی راستے بھی کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کا آمد و رفت جاری ہوسکے اور اپنے لئے آشیائے خوردنوش جمع کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں