اروند میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا‘ایف سی اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق ‘2 زخمی

پاک فوج نے چاغی میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ‘شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

اتوار 5 فروری 2017 14:10

اروند میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا‘ایف سی اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق ‘2 زخمی

راولپنڈی/چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) اروند میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ایف سی اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے،پاک فوج نے چاغی میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جبکہ شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اروند کے علاقے میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ارشاد نامی اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا چاغی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے نے ایف سی کی مدد سے 108افراد کو ریسکیو کرکے نوشکئی پہنچا دیا ہے،ایف سی کے دستے امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں،پشتو تان،کنڈاوا اور اروند سے فوجیوں کو صبح سویرے ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،موسم ٹھیک ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں