تفصیلی خبر

چترال کے علاقہ شیرسال میں برفانی تودہ مکانات پرگرنے سی14افرادجاں بحق جاں بحق افراد میں 6خواتین ،6بچے ،2مرد شامل ہیں ، تودے تلے دبے 11افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،ریسکیو

اتوار 5 فروری 2017 12:30

پشاور۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)چترال کے علاقے شیر سال کے مقام پر برفانی تودہ 5مکانات پر گر گیاجس کے نتیجے میں14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد میں 6خواتین ،6بچے ،2مرد شامل ہیں ، تودے تلے دبے 11افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں اورامدادی ٹیمیں پیدل ہی جائے حادثہ پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم مقامی سطح پر لوگوں نے امدادی کاروائی شروع کردی ہے ،امدادی ٹیمیں پیدل روانہ کردی گئی ہیں،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی تودے تلے سے 11افراد کوزندہ نکال لیاگیا ہے جس میں سے دو زخمی ہیں ۔واضح رہے کہ چترال بھر میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے اورمتاثرین کو خوراک، طبی امداد اور پناہ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں