چترال:دامیل کےمقام پرچترال اسکاوٹس پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا، ایک سکائوٹ جوان جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 11:32

چترال:دامیل کےمقام پرچترال اسکاوٹس پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا، ایک سکائوٹ جوان جاں بحق

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) چترال سے ایک اور انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ برفانی تودہ گرنے سے 1 سکائوٹ جوان جاں بحق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چترال میں دامیل کے مقام پر چترال اسکاوٹس پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے ایک اسکاؤٹ جاں بحق جبکہ 6 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے شیرشال کے مقام پر برفانی تودہ آبادی پر گرنے سے 13 افراد جاں بحق گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں